aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مصحفی نے بیس مثنویاں لکھی ہیں لیکن ’’بحر المحبت‘‘ کو جو مقبولیت اور شہرت ملی ہے وہ ان کی دوسری مثنویوں کو نہیں مل سکی ۔یوں بھی مصحفی کی غزل زیادہ پڑھی گئی ہے ۔مصحفی نے یہ مثنوی میر کی مثنوی ’’دریائے عشق‘‘ کے جواب میں لکھی ہے ۔دونوں مثنویوں کا قصہ ایک ہی ہے لیکن دو تخلیق کار ایک قصے کو اپنی مختلف تخلیقی شخصیت اور لسانی اظہار کے ساتھ کس طور پر بیان کرتے ہیں یہ دیکھنے کی بات ہے۔ اس قسم کے متون کو پڑھنے کا ایک دلچسپ پہلو یہ بھی ہے ۔دونوں مثنویوں کو ایک ساتھ پڑھئے اور ان کے امتیازات پر گفتگو کیجئے۔ زیر نظر مثنوی کو وسیم بیگم نے مرتب کرتے ہوئے مثنوی کے متن کے علاوہ بھی مصحفی کے کئی پہلووں پر تفصیلی بات کی ہے۔