aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
غبارخاطرمیں مولانا کے شخصی حالات،زنداں کے شب وروز،زنداں کے مشاہدات وتجربات کے علاوہ مختلف موضوعات مثلاً چڑیا چڑے کی کہانی،چائے کا شجرہ،زاغ وبلبل کی حکایتیں،فن موسیقی اور چائے کی تاریخ پر قلم اٹھایا ہے۔اور ان تمام واقعات کو مولانا نے بڑے دلچسپ انداز میں جگہ جگہ عربی فارسی اشعار کی مدد سے غبار خاطر کے اسلوب کو دلچسپ بنا دیا ہے۔زیر نظر کتاب "مطالعہ غبار خاطر" عبد القوی دسنوی کی تصنیف ہے جو انھوں نے غبار خاطر کے مطالعہ کے بعد جو نتائج ان کے سامنے آئے ان نتائج کی روشنی میں اس کتاب کا جائزہ پیش کیا گیا ہے ۔چنانچہ کتاب کے شروع میں خط نگاری پر بحث کرتے ہوئے مولانا ابوالکلام آزاد کی خط نگاری کی انفرادیت کو بیان کیا ہے۔اور مولانا ابوالکلام آزاد کی اہم تاریخیں اور ابوالکلام آزاد نما شامل کیا ہے تاکہ مولانا ابو الکلام آزاد پر اس زمانے تک جو کام یا تحقیقی کتابیں لکھی گئی تھیں ان کا اشاریہ لوگوں کے سامنے آجائے اور آئندہ مولانا پر کام کرنے میں آسانیاں ہو جائیں ۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets