aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
بہزاد لکھنوی ہندوستان کے مشہور و معروف شاعر ہیں۔آپ کی زبان سہل اور سلیس ہے۔خیالات عام لیکن سنجیدہ ہوتے ہیں۔نظمیں،غزلیں اور گیت کے علاوہ آپ نے پیارے آقائےدوجہاں رسول خدا ﷺکی بارگاہ میں نذرانہ نعت بھی پیش کی ہیں۔ زیر نظر مجموعہ آپ کی ساٹھ نعتوں پرمشتمل ہے۔جس میں ہر نعت عشق نبوی ﷺ کےجذبہ سےسرشارنظرآتی ہیں۔شاعر نےحضورﷺسے اپنی محبت واخلاص کونعتیہ پیرائیہ میں صفحہ قرطاس پریوں اتاراہے کہ قاری بھی اسی کیفیت میں مبتلا نعت نبویﷺ سے سرشارسرجھکانے پرمجبور ہوجاتا ہے۔اس مجموعہ میں بہزاد صاحب کے نعتوں کےعلاوہ تین سلام بھی شامل ہیں۔
معروف شاعر اور نغمہ نگار بہزاد یکم جنوری 1900 کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ سردار احمد خاں نام تھا بہزاد تخلص اختیار کیا۔ گھر کا ماحول علمی اور ادبی تھا ۔ ان کے والد بھی اپنے وقت میں خاصے مقبول شاعر تھے۔ گھر اور لکھنؤ کے ادبی ماحول کے اثر سے بہزاد بھی بہت چھوٹی سی عمر میں شعر کہنے لگے تھے۔
بہزاد ایک لمبے عرصے تک محکمۂ ریل سے وابستہ رہے اس کے بعد آل انڈیا ریڈیو میں ملازمت اختیار کی۔ اس دوران کئی فلمی کمپنیوں سے وابستہ ہوکر نغمے بھی لکھے۔ تقسیم کے بعد پاکستان چلے گئے اور ریڈیو پاکستان کراچی میں ملازمت کی۔ بہزاد لکھنوی کا انتقال 10 اکتوبر1974 کو کراچی میں ہوا۔ شعری مجموعے : نغمۂ نور ، کیف و سرور ، موج طہور ، چراغ طور ، وجد وحال ۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets