aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
شائستہ فاخری فن ناول نگاری کی تمام جہت سے پوری طرح واقف ہیں۔ان کے تینوں ناول الگ الگ موضوع پر لکھے گئے ہیں ۔پیش نظر ان کا ناول" نا دیدہ بہاروں کے نشاں " ہے۔جس کا موضوع "حلالہ" ہے۔"حلالہ " ایسی شادی ہے جس کی اجازت تو مذہب نے دی ہے لیکن اس کے لیے چند اصول بھی بتائے ہیں۔ان ہی معاملات کو شائستہ فاخری نے اس ناول میں بڑی خوبصورتی سے بیان کیا ہے۔ناول میں ایک اسی عورت کی جھلک پیش کی ہے۔جو شوہر کی ظلم و جبر اور ناانصافی کو سہہ کر بھی شوہر کی فرمانبردار رہتی ہے۔ناول کا پلاٹ سادہ اور بیانیہ پختہ ہے۔اس مرد اساس معاشرے میں جس طرح حلالہ جیسے اہم مذہبی حکم کا غلط استعمال ہورہا ہے ۔ اس کی حقیقی عکاسی ناول میں کی گئی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free