aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
نفسیات ایک بڑا دلچسپ علم ہے۔ یہ کہنے میں کوئی عار نہ ہونا چاہیے کہ اردو زبان میں اس علم پر خاطر خواہ مواد خلق کیا گیا ہے۔ یہ مواد سنجیدہ بھی ہے فکر انگیز بھی۔ جدید نفسیات کے بابا سگمنڈ فروئڈ کی کئی کتابیں اردو میں ترجمہ ہو کر قارئین سے داد تحسین وصول کر چکی ہیں۔ یہ کتاب بھی اسی نوعیت کی ہے لیکن اصلاً یہ کتاب کسی مخصوص ماہر نفسیات پر بات نہیں کرتی بلکہ اس میں مغرب کے پچیس ایسے افراد کا ذکر ہے جنہوں نے نفسیات پر وقیع خدمات انجام دیں۔ اس میں ارسطو سے ایڈلر تک بحث کی گئی ہے۔ اس کتاب میں شامل زیادہ تر شخصیات تصوراتی خاکے میں پیش کی گئی ہیں۔ مصنف نے زیادہ تر پیچیدہ مباحث سے گریز کیا ہے اور بڑی سہولت سے اپنی بات رکھی ہے۔ نفسیات جیسے پیچیدہ علم کے ساتھ انہوں زبان و بیان کے ساتھ انصاف سے کام لیتے ہوئے اسے کہیں بھی بوجھل نہیں بننے دیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free