aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پیش نظر محوی صدیقی لکھنوی کی نعتوں کا مختصر مجموعہ "نغمہ فردوس" ہے۔ جو شاعر کے عاشق رسول اور اپنے فن میں مہارت پر دال ہے۔ قادر الکلامی، زبان و بیان پر مکمل گرفت، رسول خدا صلعم سے بے لوث عشق اس نعتیہ مجموعہ کی خاص خوبیاں ہیں۔ اس مجموعے اور شاعر کی فنی پختگی سے متعلق محترم صدر انصاری صاحب پیش لفظ میں لکھتے ہیں۔ "یہ مختصر سا مجموعہ جو "نغمہ فردوس" کے نام سے آپ کے پیش نظر ہے۔ حضرت علامہ محوی صدیقی لکھنوی کی مہارت شعری اور جذبات قلبی کا آئینہ دار ہے۔ یہ واقعہ ہے کہ علامہ اساتذہ سخن کی صنف میں شامل ہیں اور ان کی ذات دیرینہ روایات شعری کی حامل ہے۔۔۔۔۔۔ قادرالکلامی، زبان دانی اور فنی پختگی کے ساتھ ساتھ آیات قرآنی اور صحیح روایات احادیث کا ہر ہر مقام پر پورا پورا التزام کیا ہے۔ انداز بیان میں جدت اورندرت پیدا کی ہے۔"