رشید رامپوری کا شمار ممتاز غزل گو شاعروں میں ہوتا ہے۔ ان کی شاعری اپنے کلاسیکی رنگ وآہنگ اور موضوعاتی تنوع کے باعث بہت مقبول ہوئی اور دلچسپی کے ساتھ پڑھی گئی۔ رشید نے متعدد اصناف سخن میں بڑی مقدار میں شاعری کی ۔ ان کے تقریبا پندرہ مجموعۂ کلام شائع ہوئے اور اس سے زیادہ غیر مطبوعہ رہے۔
رشید 1892 کو رامپور میں پیدا ہوئے۔ عربی فارسی اور اسلامیات کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد لکھنؤ سے طب کی تعلیم حاصل کی۔ رشید حصول علم اور ملازمت کے سبب 22 سال لکھنؤ میں رہے۔ لکھنؤ میں ان کے اس طویل قیام کا اثر بھی ان کی شاعری پر نظر آتا ہے۔
18 اپریل 1964 کو لکھنؤ میں انتقال ہوا