aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
جیلانی بانو اردو زبان کی معروف مصنفہ ہیں ان کی کہانیاں ہمارے معاشرتی رویوں کی عکاسی کرتی ہیں-انہوں نے اپنی زیادہ تر کہانیوں میں معاشرے کے پسے ہوئے غریب طبقے کو موضوع بنایا ہے"نغمے کا سفر"جیلانی بانو کے ناولٹ کا مجموعہ ہے یہ مجموعہ 1977 میں حیدرآبادسے شائع ہوا۔ اس مجموعے کو اترپردیش اردو اکیڈیمی اور آندھراپردیش اردو اکیڈیمی نے 1978 میں انعام سے نوازا۔ نغمے کے سفرکوجیلانی بانو نے اپنے شوہر ڈاکٹر انور معظم کے نام معنون کیا ہے اس مجموعے میں ان کے چار ناولٹ یکجا کئے گئے ہیں "اکیلا "،"پتھر کا جگر "،"کیمیائے دل" اورنغمے کاسفر۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets