aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
خواجہ احمد عباس بیک وقت افسانہ نگار ، ناول نویس ،ڈرامہ نگار ،صحافی ، کالم نگار ،فلم ساز ، اورخاکہ نگار تھے۔انھوں نے سفر نامے ،آپ بیتی ، ڈراموں میں ایکٹنگ کی اور اردو، ہندی اورانگریزی میں بہت سارے مضامین تحریر کیے۔عام ترقی پسند افسانہ نگاروں کی طرح خواجہ احمد عباس نے بھی اپنے افسانوں کا محور و مرکزمعاشی، معاشرتی مسائل اور سماجی نظام کو بنایا ہے۔ فاقہ کشی، عدم مساوات، فسادات اور سامراج دشمنی جیسے موضوعات کو اہمیت دی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اپنے افکار و نظریات کو جِلا بخشنے کے لیے کارل مارکس اور لینن کے ساتھ گاندھی اور نہرو کے فلسفے سے بھی روشنی حاصل کرتے ہیں۔ اپنے اس مجموعے ’نئی دھرتی نئے انسان‘ میں انھوں نے ہندوستان میں ہونے والی ترقیوں، یہاں کی بدلتی ہوئی سماجی قدروں اور ہندوستانی عناصر کو خوبصورتی سے پیش کیا ہے۔
Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar
Register for free