aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اقتدار جاوید یکم نومبر 1959 کو بادشاہ پور منڈی بہاؤالدین پنجاب کے ایک عظیم علمی، مذہبی اور روحانی خاندان میں پیدا ہوئے۔آپ کے والد سراج قادری پنجابی زبان کے معروف صوفی شاعر اور مذہبی شخصیت تھے۔آپ نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اور گورنمنٹ کالج لاہور سے فارسی کا کورس کیا۔آپ بینک کے اعلٰی عہدوں پر فائز رہے۔آج کل روزنامہ 92 نیوز میں کالم لکھتے ہیں۔ اب تک ان کے دس شعری مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔آپ غزل اور نظم دونوں میں سہولت سے اظہار کرتے ہیں۔ان کی پنجابی شاعری کے تین مجموعے بھی زیور ِطباعت سے آراستہ ہو چکے ہیں۔
کتب کی فہرست
1۔ناموجود غزل نظم
2۔میں سانس توڑتا ہوا ۔۔ نظم
3۔متن در متن موت ۔۔نظم
4۔ایک اور دنیا ۔۔نظم
5۔عین سر پہ ستارہ ۔۔نظم
6۔پیو دی وار ۔۔۔۔وار ۔۔۔پنجابی
7۔چار چفیرے ۔۔۔غزل ۔۔۔پنجابی کی طویل ترین غزل
8۔نیں چندل دے کاچھلے غزل پنجابی
9۔سخن نشانی عشق کی ۔۔غزل
10۔ہیکل۔۔۔غزل
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets