aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
جولائی1924میں لاہور سے حکیم محمد یوسف حسن کی ادارت میں ’نیرنگ خیال‘ جاری ہوا ۔ادبی صحافت میں اس نے بہت سارے نئے تجربے کیے خاص طور پر سال ناموں کی اشاعت اس کا ایک بڑا کارنامہ ہے، یہ رسالہ بھی اپنے موضوعات اور مشمولات کی وجہ سے بہت مقبول ہوا ۔اس رسالے میں سوانح ،شخصیات کے علاوہ دیگر شعری و نثری تخلیقات شائع ہوتی تھیں۔ اس کے جو خصوصی شمارے ہیں ان سے ہمارے قارئین کو کچھ نئی جہتوں اور زاویوں کا علم ہوا ان میں مختصر افسانہ نمبر ، چینی افسانہ نمبر، ماہیا نمبر اور ایڈیٹر نمبر قابل ذکر ہیں۔ نیرنگ خیال کا ایک شمارہ ’’نگارش لطیف ‘‘کے نام سے جون 1932میں شائع ہوا جو خواتین قلم کاروں پر مشتمل تھا۔ اس میں نذر سجاد حیدر، سکندر خانم، زہرہ ، شیو رانی(بیگم پریم چند)، نکہت شیروانیہ، خدیجہ بیگم، خورشید اقبال حیا بیگم( مدیرہ خاتون مشرق میرٹھ) مس حجاب اسمعٰیل، یشودا دیوی (بیگم کنہیا لال کپور) کی نگارشات شامل ہیں۔ یہ شاید واحد ایسا رسالہ تھا جس نے علامہ اقبال کی زندگی میں ہی 1932میں اقبال نمبر شائع کیا تھا۔دیوان حنان خان نے’’ نیرنگ خیال کا موضوعاتی اشاریہ ‘‘کے عنوان سے کتاب مرتب کی ہے جو 2007میں شائع ہوئی۔
مقبول ترین رسائل کے اس منتخب مجموعہ پر نظر ڈالیے اور اپنے مطالعہ کے لئے اگلا بہترین انتخاب کیجئے۔ اس پیج پر آپ کو آن لائن مقبول رسائل ملیں گے، جنہیں ریختہ نے اپنے قارئین کے لئے منتخب کیا ہے۔ اس پیج پر مقبول ترین اردو رسائل موجود ہیں۔
مزید