Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : امیر امام

اشاعت : 001

ناشر : عرشیہ پبلی کیشنز، دہلی

سن اشاعت : 2013

زبان : Urdu

موضوعات : شاعری

ذیلی زمرہ جات : غزل

صفحات : 113

معاون : امیر امام

نقش پا ہواؤں کے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

نئ نسل کے جن شاعروں نے ادبی حلقوں کو چونکایا ہے ان میں سے ایک نام امیر امام کا بھی ہے۔ 'نقش پا ہواوں کے' ان کا پہلا شعری مجموعہ ہے جس کیلئے ان کو سا ہتیہ اکادمی یوا پرسکار سے بھی نوازا گیاہے۔ امیر امام کی شاعری اپنے موضوعات اور شعری اظہار کی تازگی کی وجہ سے اپنا انفراد قائم کرتی ہے۔ امیر امام کے شعری متن کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ ان کے یہاں کلاسیکی غزل کے شعور نے نئے موضوعات اور تازہ لسانی ترکیبوں سے ملکر ایک دلچسپ فضا پیدا کی ہے۔ ان کے یہاں تجربہ پسندی کا وہ مزاج نہیں جو اپنی اکثر صورتوں میں تخلیقی متن کی خرابی کا سبب بنتا ہے.

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

 گزشتہ چند سالوں میں ہندوستان میں اردو شاعری کے حوالے سے  جو نئے لوگ سامنے آئے ہیں ان میں کچھ لوگ ہی ایسے ہیں جن کے خمیر میں شعر کہنے کی صلاحیت ہے ان میں ایک اہم اور نمایاں نام امیر امام کا بھی ہے۔ امیر امام کا تعلق صوبۂ اترپردیش کے شہر سنبھل سے ہے۔ وہ 30 جون 1984 کو پیدا ہوئے۔ آپ نے انگریزی میں ایم اے کیا ہے اور فی الحال درس و تدریس کے پیشے سے وابستہ ہیں۔

امیر امام اپنی نسل کے نمائندہ شاعر ہیں ۔ ان کی شاعری میں آرٹ اور تصور کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے۔ امیر امام کی شاعری میں زندگی کے نئے پہلوؤں اور زاویوں کی طرف اشارہ ملتا ہے۔ اشعار میں منفرد مضامین قلمبند کرنے اور نئی بات کہنے کے ہنر سے وہ بخوبی واقف ہیں۔ تشبیہات و استعارات کا برمحل استعمال بھی ان کے تخلیقی اور انفرادیت پسند ذہن کا آئینہ دار ہے۔

آپ کے دو شعری مجموعے’’نقشِ پا ہواؤں کے‘‘ اور ’’صبح بخیر زندگی‘‘ منظر عام پر آچکے ہیں جن کو ادبی حلقوں میں کافی پذیرائی حاصل ہو چکی ۔ ان کے پہلے شعری مجموعہ ’’نقش پا ہواؤں کے ‘‘ کو ساہتیہ اکیڈمی یووا پرسکار سے نوازا جا چکا ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے