aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "نقش و رنگ" شہر رسول کے مضامین کا مجموعہ ہے، جس میں مختلف ادبی موضوعات پر گفتگو کی گئی ہے، فن پاروں اور فن کاروں کے معیار و اقدار کا تعین کیا گیا ہے، جس میں مصنف نے ادبی تحریکات و نظریات کے تناظر میں فن پاروں کے مقام کا تعین نہیں کیا ہے، بلکہ فن پاروں کو ہی مرکزی توجہ دی ہے، اور ان کی خوبیاں وکمالات واضح طور پر ذکر ہیں۔ کتاب چار حصوں پر مشتمل ہے، اس میں حسرت موہانی کی صحافتی خدمات، اور پیروڈی کے آغاز وارتقاء پر روشنی ڈالی گئی ہے، ڈاکٹر وزیر آغا کا انٹرویو ہے، جس میں تخلیقی عمل کے مختلف پہلوؤں کو بخوبی روشناس کرایا گیا ہے۔ آغا حشر کاشمیری، گوپال متل، عنوان چشتی، شباب للت ان تمام شعراء کی غزلیہ شاعری کی خوبیاں و خصائص ذکر کی گئی ہیں۔ اسعد بدایونی کی شخصیت پر خوبصورت مضمون ہے، جو ان کے شخصی کمالات کو آشکار کرتا ہے۔ تین کتابوں کا تعارف کرایا گیا ہے، "کارنامہ شوق" ذوق کے منتخب غزلیہ کلام کی شرح ہے، اس کا بھرپور تعارف کرایا گیا ہے، پنجابی ناول نگار اجیت کول کے ناول "گوری" کا تعارف و تجزیہ کیا گیا ہے، ڈاکٹر قمر الہدیٰ کی کتاب اردو داستان کی خوبیاں و خصائص ذکر کئے گئے ہیں، نثر بہت خوب جملے دلکش اور جاذب ہے۔
Wajeeduddin (Shehpar Rasool) was born in 17 October 1956 in Bachhraon, Uttar Pradesh. He has been an academician, poet and critic of Urdu language. Currently he is associated with Jamia Milia Islamia, New Delhi. Two books on poetry 'Sadaf Samandar', and 'Sukhan-siraab' have been published so far. 'Chasm-e-dauraan', and 'Paimaana-e-sifat' are his books on prose.