aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو غزل کو نئے انداز سے آشنا کرانے والے ناصر کاظمی محتاج تعارف نہیں ہیں۔میؔر جدید کہلانے والے عہد ساز شاعر ناصر کاظمی کی شاعری لطیف انسانی جذبات کی بہترین عکاس ہے۔انھوں نے اپنی لفظیات اور حسیات کے پیمانے رومانوی رکھے اس کے باوجود ان کا کلام عصر حاضر کے مسائل سے جڑا رہا۔زیر نظر کتاب"ناصر کاظمی"کی شاعری میں پیکر تراشی کاجائزہ ہے۔جس کے لیے مصنفہ نے ناصر کاظمی کے علاوہ اردو کے کئی شعرا کے بیسوں اشعار کا انتخاب کیا۔1960 ءکے بعد اردو ادب میں جو رجحانات در آئے ان میں پیکر تراشی کارجحان بھی تھا۔جو رجحان بھی ہے اور تکنیک بھی جس کے بارے میں اردو میں مواد کم ہے۔پیش نظر اسی موضوع پر ایک اہم کتاب ہے۔جس میں مصنفہ نے ناصر کاظمی کے کلام سے پیکر تراشی کی عمدہ مثالیں پیش کی ہیں۔