Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : مخدوم منور

اشاعت : 001

ناشر : ادبی معیار پبلی کیشن، کراچی

سن اشاعت : 1979

زبان : Urdu

موضوعات : تحقیق و تنقید

ذیلی زمرہ جات : نظم

صفحات : 97

معاون : مظہر امام

نثری نظم کی تحریک
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

نثری نظم شاعری کی وہ صنف ہے جس کا خارج تو نثر کے پیرائے میں ہو مگر اپنے مواد کے اعتبار سے شعری ہو یا غیرموزوں نظم ، ایسی نظم جو بحر اور قافیے غیرہ سے مبرا ہو۔نثری نظم کی یہ تحریک کراچی سے شروع ہوئی تھی۔ستر کے دہائی میں کراچی میں حلقہ ارباب ذوق ، ترقی پسند مضنفین اور جامعہ کراچی کے شعبہ فلسفہ کی " دی رائڑز" کی ادبی اور علمی نشتوں میں نثری نظم پر برسوں بحث مباحثہ رہا۔جس کی رودار اخبارت میں شائع بھی ہوتی رہی اسی زمانے میں اردو کے ترقی پسند نقاد اور صحافی محمدعلی صدیقی نے انگریزی کے اخبار "ڈان" میں اپنے ادبی حاشیے " ایریل"میں اس وقت کے وزیر اعظم ذولفقار علی بھٹو سے یہ مضحکہ خیز اپیل کی تھی کہ وہ نثری نظم پر پابندی لگائیں۔ 1976 میں قمر جمیل کے گھر ، عزیز آباد ، کراچی میں " پروز پوئم سرکل" کی بنیاد رکھی گئی۔ اس اجلاس میں احمد ہمدانی ، اداکارطلعت حسین ، قمر جمیل ، مبارک احمد ، حمایت علی شاعر ، سلیم احمد ، رئیس فروغ کے علاوہ کراچی کے بہت سے نوجوان شعرا نے اس اجلاس میں شرکت کی تھی ۔ اسی زمانے میں مخدوم منور نے زیر نظر کتاب ، چوتھی تحریک ، راشد اور نثری نظم ، نثری نظم اور بیمار تنقید ، موجودہ عہد اور نثری نظم ، نثری نظؐم 1975-76 ء میں جیسے موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے