aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ناوک حمزہ پوری کی پہچان بطور شاعر زیادہ مشہور ہے، تاہم وہ ایک منجھے ہوئے نثر نگار کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے جس طرح شاعری کے مختلف اصناف میں طبع آزائی کی اسی طرح نثر میں بھی مضامین و مقالات کے علاوہ تحقیق وتنقید پر ان کے درجنوں مقالات و مضامین دستیاب ہیں۔ ادب اطفال کے تحت ناوک حمزہ پوری نے متعدد نظمیں کہیں اور ان کے کئی مجموعے شائع بھی ہوئے۔ سفر نامہ لکھا، ترجمہ نگاری میں نام کیا اور خواتین کے لئے بھی ان کے کئی مفید مضامین ہیں۔ مجموعے جات اور تعداد تصانیف میں بھی ان کا نام سرفہرست آتا ہے۔ مختصر یہ کہ ناوک حمزہ پوری پوری نہ صرف اردو زبان کی بلکہ ایک نسل کی نمائندگی کرنے والی شخصیت کا نام ہے۔ پیش نظر کتاب ’ناوک حمزہ پوری حالات وکمالات‘ جس قدر ادب میں ان کی خدمات ہیں، کتاب اس لحاظ سے بہت کم ہے۔