aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"نیا افسانہ مسائل و میلانات"قمر رئیس کی مرتب کردہ کتاب ہے، اس کتاب میں وہ مضامین شامل ہیں جو کہ غالب اکیڈمی کی جانب سے 10، 11 ،12 جنوری 1992 کو منعقدہ سیمنار میں پیش کئے گئے تھے، یہ سیمنار غالب اکیڈمی نے عصمت چغتائی کی یاد میں کرایا تھا ، جس کے ڈائرکٹر ڈاکٹر قمر رئیس تھے، یہی وجہ ہے کہ کتاب کے شروعاتی چالیس صفحات گوشئہ عصمت چغتائی کے حوالے سے ہیں ، جن صفحات میں عصمت چغتائی کے فکر وفن کو واضح کیا گیا ہے، دوسرا حصہ نیا افسانہ، مسائل و میلانات کے حوالے سے ہے، اس حصے میں، پروفیسر محمد حسن، جوگندر پال،پروفیسر وہاب اشرفی، پیغام آفاقی ڈاکٹر خؤرشید احمد ، سلام بن رزاق ، ڈاکٹر علی احمد فاطمی،ڈاکٹر ارتضی کریم، ساجد رشید ، ڈاکٹر ابن کنول وغیرہ جیسے اردو کی عظیم ہستیوں کے نئے افسانہ کے حوالے سے مضامین شامل ہیں ،اور تیسرے حصے میں رپور تاژ سے متعلق علی احمد فاطمی کا ایک مضمون شامل ہے۔
Read the author's other books here.
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets