aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
انیس ناگی کو بطور شاعر ، ناول نگار ، افسانہ نگار اور مترجم کی حیثیت سے جانا جاتا ہے ،مگر بطور نقاد ان کی تنقید نگاری نہایت منفرد تھی۔ تنقید کرتے ہوئے، وہ کسی مروت کو آڑے نہیں آنے دیتے تھے۔انیس ناگی کی زیر نظر کتاب اس زمانے میں منظر عام پر آئی تھی جبکہ نئی اردو شاعر کی تنقیدی راہیں ہموار نہیں ہوئی تھیں ۔ تاہم اس زمانے میں انیس ناگی نے نئی شاعری کے تصوراتی موقف کی وضاحت کی اور اس دور کے چند نمایاں شعرا کے حوالے سے وضاحت پیش کی۔ساتھ ہی ساتھ ترقی پسند تحریک کے بعد اردو شاعری میں جو تبدیلیاں آئیں تھیں ان تبدیلیوں کی جانب انیس ناگی نے اس کتاب میں بڑے واضح اشارے کیے ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets