aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اس کتاب میں ہر دور کے مستند شعراء کے چیدہ چیدہ اشعار اور ان کی خصوصیات کا ذکر ہے۔ اس میں پانچ قسم کے اشعار کو شامل کیا گیا ہے۔ َ قصائد ، مراثی ، مختلف نظمیں، غزلیات اور رباعیات۔ خاص بات یہ ہے کہ ہر نئی قسم کی نظم سے پہلے نظم کی قسم، اس کی تعریف وغیرہ بھی لکھ دی گئی ہے۔ متروکہ الفاظ کے متعلق نوٹ لکھا دیا گیا ہے، کسی واقعہ کی طرف اشارہ ہے تو حاشیے میں اس واقعہ کا ذکر کردیا گیا ہے اور اگر کوئی مشکل لفظ ہے تو اس کی تشریح بھی کردی گئی ہے۔ آخر میں تمام مصنفین کے سوانح حیات اور ان کے طرز تحریر کے متعلق نوٹ لکھ کر بطور ضمیمہ شامل کیا گیا ہے۔انتخاب میں اس بات کی کوشش کی گئی ہے کہ پڑھنے والے کی اخلاقی، تمدنی ، عمرانی، روحانی اور ادبی رہنمائی ہو۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets