aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"نذارنہ سخنور"سید عباس حسین رضوی المعروف سخنور لکھنوی کے نعت ومنقبت پر مشتمل مجموعہ ہے۔ سخنور لکھنوی کا شمار دبستان لکھنو کے انتہائی سادہ اور مخلص مداحان اہل بیت میں ہوتا ہے۔انھوں اظہار افکار کے لیے مدح رسول ﷺ و آل رسول ﷺ کا راستہ اختیار کیا۔ موصوف نے نعت و منقبت ،قصیدہ ،سلام ،قطعات سبھی اصناف سخن پر طبع آزمائی کی ہے۔لیکن ان کا نعتیہ کلام کئی خصوصیات کے لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔ جس میں آقائے دو جہاں رسول ﷺ کی مدح میں آپ ﷺ کاادب و آداب ،اخلاق و مروت ،نیکی و پاکبازی،ایمان و ایقان، خلوص و محبت اور عقیدت واحترام کے ساتھ ، حفظ ومراتب کاخاص خیال رکھا گیا ہے۔ان کے اشعار سیدھے اور صاف زبان میں ہیں۔ان کی شاعری عشق رسول ﷺ ،سے بے پناہ محبت و خلوص کا اظہار یہ ہے۔اس کے علاوہ ان کے کلام میں مدح اہل بیت اور پیغام حق اور اصلاح معاشرہ کی دعوت نظر آتی ہے۔
Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar
Register for free