aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
حسین الحق کامیاب ناول نگار کے ساتھ ساتھ ممتاز افسانہ نگار بھی ہیں۔ جنھوں نے اُردو فکشن کو نایاب موتی دئیے ہیں۔ ان کے افسانوں میں سیاسی، سماجی اور تاریخی بساط کے بدلتے ہوئے مہرے نظر آتے ہیں اور کردار اور واقعہ نگاری میں تنوع ہے۔ ان کے افسانوں کے متعلق یہ بات بڑی حد تک درست ہے کہ تاریخ ،کلچر ،مذہب اور اساطیر سے کم آگاہ قاری ان سے پوری طرح محظوظ نہیں ہوسکے گا۔ اب تک اُن کے سات افسانوی مجموعے (۱-پسِ پردۂ شب، ۲-صورتِ حال، ۳-بارش میں گھرا مکان، ۴-گھنے جنگلوں میں ، ۵-مطلع، ۶-سوئی کی نوک پر رُکا لمحہ، ۷-نیو کی اینٹ) منظرِ عام پر آچکے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب"نیو کی اینٹ" حسین الحق کا ساتواں افسانوی مجموعہ ہے۔ اس مجموعہ میں کل بیس افسانے شامل کیے گئے ہیں۔ اس مجموعے میں ان کا مشہور و معروف افسانہ "نیو کی اینٹ" بھی شامل ہے۔ جس میں ایک فرقے پر جبراَ ہورہے ظلم و تشدد کو دکھایا گیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free