aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ندا فاضلی ان نمائندہ شعراء میں سے ہیں جنہوں نے اپنی منفرد شاعری اور منفرد نثر نگاری سے اردو زبان و ادب کو الفاظ کے ساتھ ساتھ نئے نئے خیالات اور موضوعات سے مالا مال کیا ہے ۔ان کی شاہکار نظمیں، غزلیں ، دوھے غرض کہ ادب میں ان کی تخلیقات کی ایک طویل فہرست ہے ۔انہیں منفرد اسلوب کا بانی کہا جاتا ہے۔ زیر نظر کتاب میں ان کے تخلیقی سفر کا ذکر ہے ۔ اس کتاب کی تصنیف کے بعد بھی فاضلی کا تخلیقی سفر لمبے عرصے تک جاری رہا مگر اس میں اس وقت تک کے سات موضوعات کو لیا گیا ہے جن میں ان کی نظمیں ، غزلیں، دوھے اور فلمی گیت کے علاوہ منفرد اسلوب، نثر نگاری اور ترجمے پر خاص روشنی ڈالی گئی ہے۔