aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
'پنج آہنگ' غالب کے فارسی نثر کا پہلا مجموعہ تھا، اسے غالب کے دوست اور نسبتی بھائی مرزا علی بخش خان نے مرتب کیا تھا، اور ایک دیباچہ بھی لکھا تھا۔ پنج آہنگ کے پانچ ابواب ہیں۔ پہلے باب میں وہ آداب و القاب درج ہیں، جو اس زمانے میں عام طور پر خط و کتابت میں استعمال ہوتے تھے، دوسرے باب میں فارسی کے مصادر اور مصطلحات و لغات ہیں۔ تیسرے باب میں غالب کے چند فارسی اشعار نقل کئے گئے ہیں تاکہ ان سے مکاتیب کا لطف افزوں ہو جائے، چوتھے باب میں غالب کی تقریظیں اور دیباچے ہیں، اور پانچویں باب میں ان کے خطوط ہیں۔ زیر نظر کتاب "نکات و رقعات" دو حصوں پر مشتمل چھوٹی سی کتاب ہے۔ یہ کتاب غالب کی کوئی مستقل تصنیف نہیں بلکہ بعض معمولی تبدیلیوں کے ساتھ اس کا پہلا حصہ "نکات غالب" پنج آہنگ کے 'آہنگ چہارم' کا اردو ترجمہ ہے، اور اس کے دوسرے حصہ میں 'پنج آہنگ' ہی سے پندرہ مکتوبات انتخاب کر کے شامل کتاب کر دئیے گئے ہیں جو فارسی زبان میں ہیں، لیکن اس کے با وجود اس مجموعے کی اہمیت اپنی جگہ باقی ہے۔56 صفحات پر مشتمل اس مجموعے پراکبر علی خان نے تعارف لکھا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets