aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ "فارسی قواعد کی ایک مستند" کتاب ہے۔جو دراصل فارسی کے نصاب پر مبنی ہے۔جسے ڈاکٹر سید اظہر علی صاحب اور شمس العما مولوی عبدالرحمن صاحب نے مرتب کیا ہے۔کتاب میں مختلف اسباق میں فارسی اصول و قواعدآسان زبان میں سمجھائے گئے ہیں۔اسباق کے آخر میں ترجمہ اور دیگر اصول و قواعد کے متعلق امتحانی مشقیں دی گئی ہیں۔اس کے علاوہ اصطلاحات کی تعریفیں ،تراکیب،جملوں اور صرف و نحو کی مثالیں بھی درج ہیں۔فارسی مصادر کی دو فہرستیں مع معنی اور مضارع ،فارسی ضرب الامثال بھی شامل نصاب ہیں۔یہ نصاب نظم و نثر دو حصوں پر مشتمل ہے۔حصہ نثر میں گلستان سعدیؒ،اخلاق حسنہ،شرح جلوس شت ،برلن، رقعات اور حصہ نظم میں سکندر نامہ نظامی،بوستان سعدیؒ،شاہنامہ فردوسی ،قصائد سعدی ؒ وغیرہ شامل ہے۔اس طرح یہ کتاب فارسی زبان سیکھنے کے خواہشمند حضرات کے لیے ہر لحاظ سے مفید اور اہم ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free