aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر "تحریک قیام نظام حکومت الٰہیہ" علی بہادر خان کی کتاب ہے۔ جس میں حکومت الاہیہ اور اس کے قیام کی تحریک پر روشنی ڈالتے ہوئے مختلف طریقہ حکومت پر بحث کی گئی ہے۔ حکومت الٰہیہ سے مراد وہ نظام حکومت ہے جس میں اللہ کی حاکمیت اور اس کے نازل کردہ احکام و قوانین کی فوقیت کو من و عن تسلیم کیا جائے۔ اورانھی کے مطابق ہدایات اور فروعی قوانین وضع کیے جائیں۔ جس مملکت کی بنیاد اس نظریہ پر قائم ہوگی اس کے لیے قانون کے لانے والے اور اس پر عمل کرکے دکھانے والے کے نقش قدم پر چلنا نا گزیر ہوگا۔ یہ کتاب در اصل تقسیم سے قبل مراداباد میں احرار کانفرنس کا صدارتی خطبہ ہے جس کو باقاعدہ حشو و اضافہ کے بعد کتابی شکل دی گئی ہے۔