aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
بیدم شاہ وارثی کا شمار عظیم نعت گو شعرا میں ہوتا ہے ،وہ حقائق و معارف کے راز سے آشنا تھے ،انھیں معارف کو اشعار کی شکل میں پیش کیا ہے،ان کے کلام میں ان کی درویشانہ شخصیت کا اثر نظر آتا ہے،ان کا کلام حقائق و معارف کا خزانہ اور روحانیت کا آئنہ ہے،"مصحف بیدم" ان کےکلام کی معروف و مشہور کتاب ہے،جو"نور العین"کےنام سےلوگوں کے درمیان مشہورہے، اس مجموعہ میں بیدم کے کلام کی ندرت، درد، سوز، حقائق و معارف، تصوف، واقعات اورواردات کی عمدہ تعبیر و تشریح دیکھنے کو ملے گی، ان کے مداحوں اور عقیدت مندوں کے لئے یہ کتاب ایک نایاب تحفہ ہے۔