aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"نور اللغات"اردو زبان کی سب سے بڑی لغت ہے۔جو نیر کاکوروی کا سب سے اہم ادبی کار نامہ ہے۔ اردو زبان میں اب تک جتنے بھی لغتیں شائع ہوئی ہیں ان میں بلحاظ جامعیت" نوراللغات" سب سےزیادہ ممتاز ہے۔جس کے مطالعہ سے طلبہ ،اساتذہ ،علما، ادبا ،شعرا کے صحیح معنی ،محاورات و ضرب الامثال کے صحیح استعمال ،الفاظ کے صحیح تلفظ ،مختلف النوع الفاظ کی تذکیر و تانیث اور الفاظ کے صحیح املا وغیرہ سے واقف ہوجاتے ہیں۔ "نور اللغات" اپنی صحت اور وسعت کے لحاظ سے اہم ہے۔اس لغت کی اہمیت کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ اس میں سنسکرت الاصل الفاظ کی اصل کی نشان دہی اور ان کے لغوی معنی کی وضاحت بھی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ اس لغت میں عربی،فارسی کے بہت سے الفاظ جو اردو تلفظ یا اردو میں مروج معنی بھی درج کیے گیے ہیں تو اس صراحت کے ساتھ کہ یہ فارسی یا عربی میں نہیں ہے۔ "نور اللغات" چارضخیم جلدوں پر مشتمل ہے۔ زیر نظر جلد چہارم ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets