Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : عبد الحلیم اجمل قاسمی

اشاعت : 001

ناشر : شعبہ نشر و اشاعت دار التربیت، سنسارپور، کھیری

مقام اشاعت : لکھنؤ, انڈیا

سن اشاعت : 2023

زبان : Urdu

موضوعات : مضامين و خاكه

ذیلی زمرہ جات : مضامین

صفحات : 463

ISBN نمبر /ISSN نمبر : 9789391603779

معاون : عبد الحلیم اجمل قاسمی

نقوش اجمل
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

قارئین اکیسویں صدی کے روز افزوں جدید ٹیکنالوجی، مواصلات، ترسیلات، روابط و اظہار خیال کے نت نئے طریقوں اختراعات و ایجادات میں تغیرات و تبدیلیوں نے غیر معمولی ترقی حاصل کی، اس زمرے میں سوشل میڈیا فیس بک، یو ٹیوب چینل، واٹسپ گروپ کے توسط سے اپنی بات دوسروں تک بآسانی پہنچانے درمیانی خلاء کم کرنے میں کافی مدد ملی، گزشتہ زمانے میں جب اس قسم کی آسانیاں وجود میں نہیں آئی تھیں اُس وقت اظہار خیال اختلاف و إتفاق رائے کے مواقع اس قدر فراہم نہیں تھے، جب وبائے عالمی کووڈ19 کا پہلا دور شروع ہوا پوری عالم انسانیت بیک وقت لاکڈاؤن کی قید و بند کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہوئی اُس دوران خالی اوقات کی دستیابی کے باعث واٹسپ گروپ،فیس بک، زوم میٹنگ،ویڈیو کال، یو ٹیوب چینل پر جہاں لوگوں نے خوب طبع آزمائی کرنا شروع کی وہیں دوسری طرف مخصوص مذہبی حلقوں میں بھی ان مذکورہ سبھی ذرائع ابلاغ کو غیر معمولی مقبولیت حاصل ہوئی، دفتری کام، تعلیمی درسگاہیں، بطورِ خاص عصری تعلیم گاہوں کا طریقہ کار، درس و تدریس، مجالیس، تحریر و تقریر کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا، خودمختار ذرائع ابلاغ کی دستیابی اور مناسب و مساعد حالات اور لاکڈاؤن کی وجہ سے فارغ البال اور وقت کی فراہمی کی وجہ سے مجھے بھی حالات حاضرہ، عہد حاضرہ ،دیگر اہم ایشوز پر لکھنے اور سوشل میڈیا پر وائرل وڈیوز و تحریروں پر تبصرہ کرنے کا شوق پیدا ہوا، دراصل زیرِ نظر مرتب مختلف عنوانات پر مشتمل مضامین و تبصرے اسی سلسلے کی ایک کاوش ہے جو وقتاً فوقتاً حالات کے پیش نظر مختلف واٹسپ گروپ میں پوسٹ کئے گئے، اس کے علاوہ دفتری پیشہ ورانہ انتظامی امور و سرگرمیوں کے تجربات و سماجیات سے متعلق اہم پہلوؤں پر تنقید و توضیح و رائے زنی کے علاوہ متعدد مرحومین پر قلمبند کئے گئے تعزیتی پیغامات کا مجموعہ ہے، زیرِ نظر تصنیف تقریباً سبھی مضامین کو متعدد واٹسپ گروپ، رسائل و جرائد، روزنامہ اخبارات میں غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی، بہی خواہوں نے مختلف عنوانات پر مشتمل مضامین کو یکجا کرنے اور مرتب شکل میں شائع کرنے کا مشورہ دیا، بہی خواہوں کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے ان مضامین کی ترتیب عمل میں لائی گئی ہے، کسی بھی مضمون میں خدانخواستہ کسی فرد واحد کا تمسخر، استہزاء، مذاق نعوذبااللہ باالکل مقصد نہیں، مضمون کو پُرلطف بنانے کے پیش نظر کہیں کہیں انداز تحریر و تخاطب ظریفانہ اختیار کیا گیا ہے، درس و تدریس کے لحاظ سے 18 سال پر محیط میرا اپنا میدان عمل اور تخصص میڈیکل سائنس کی شاخ انسانی جسم و اس کی ساخت تشریح البدن تا دم تحریر ہے لھذاٰ بہت ممکن بلکہ یقین ہے کہ کچھ ادبی لغزشیں اور خامیاں ضرور رہ گئی ہوں گی، قارئین سے گزارش ہے کہ خامیوں کی نشاندہی فرماتے ہوئے چشم پوشی فرمائیں تاکہ بعد میں تصحیح کو ممکن کیا جا سکے.

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

عبدالحليم قاسمی نے ابتدائی تعلیم پرائمری سے لیکر حفظ قرآن مجید تک اپنے آبائی وطن قصبہ سنسارپور ضلع لکھیم پور کھیری یوپی میں اپنے والد ماجد حکیم محمد عبدالحکیم قاسمی رحمۃاللہ علیہ کے پاس انکے مطب پر حاصل کی،تکمیلِ حفظ قرآن کے بعد دورہ حفظ،تجويد، ترتیل و مخارجِ قران کی مستند تعلیم کے لیے مدرسہ سید احمد شھید دارِارم حسین آباد لکھنؤ زیرِ اہتمام ارم ایجوکیشنل سوسائٹی اندرا نگر لکھنؤ میں داخلہ لیا،تکمیلِ تجوید کے بعد درس نظامی کے ابتدائی چار سال لکھیم پور ضلع کی مشہور و معروف درسِ نظامی کی تعلیم گاہ ادارہ محمودیہ قصبہ محمدی کے آغوش میں زیرِ سرپرستی مہتمم ادارہ حکیم نظام الحق صدیقی صاحب رحمۃ اللہ علیہ گزارے، علمی تشنگی کو مزید پختگی و پرواز دینے کے لیے سن 1994 میں ام المدارس عالم اسلام کی ممتاز اسلامی یونیورسٹی قدیم ترین درسگاہ دارالعوام دیوبند کا رخ کیا، سن 1998 میں دارالعلوم دیوبند سے فضیلت کے بعد عصری تقاضوں کے پیش نظر اعلیٰ عصری حصولِ تعلیم کیلئے جامع ہمدرد(ہمدرد یونیورسٹی) نئی دہلی کی جانب رخت سفر باندھا،
عبدالحلیم قاسمی جامعہ ہمدرد (ہمدرد یونیورسٹی) نئی دہلی سن 2004 کے فارغ التحصيل ہونہار ممتاز طالب علم رہے ہیں-  انہوں نےنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس مواصلات اور انفارمیشن ریسورس (سی ایس آئ آر) پوسا کیمپس قرول باغ نئی دہلی سے سن 2006 میں جونیئر یونانی ایکسپرٹ کی حیثیت سے اپنے ملازمت کا آغاز کیا- اس وقت بحیثیت پرنسپل و میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور صدر شعبہ اناٹومی (تشریح البدن) ارم یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل (ارم گروپ آف انسٹیٹیوشن لکھنؤ) میں مصروفِ کار ہیں۔ درس و تدریس و انتظام کار میں 16  سال سے زیادہ عملی تجربہ و مشاہدہ رکھنے کے علاوہ متعدد بہترین اساتذہ(Best Teacher) ایوارڈز بھی حاصل کئے ہیں۔تعلیمی ذوق و دلچسپی کے باعث مختلف جرائد و رسائل میں بہت سے تحقیقاتی مضامین کے مصنف بھی ہیں،انھوں نے سن 2010 میں ایمس نئی دہلی کے ذریعہ آربنائزیشن اینڈ ویلتھ چیلنجز اینڈ سلیوشن کے زیر صدارت منشیات کے ناسازی اور ایچ آئی وی ایڈز، منشیات کی زیادتی سے بچاؤ، ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ایسوسی ایشن مینجمنٹ، نیوڈ ویکن اور دوسرے متعدد نیشنل یونانی کانفرنس سے متعلق درجنوں  سیمینارز اور ورکشاپس میں حصہ لے چکے ہیں۔ سماجی اور طبی سرگرمیوں میں مصروف رہنے کے لئے انھیں وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود اور ادارہ عالمی صحت(ڈبلیو ایچ او) کی ذیلی تنظیموں کی جانب سے متعدی امراض سے متعلق قومی سربراہی اجلاس کے اسناد سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ میڈیکل طلباء کی نمایاں تعلیم و رہنمائی کے لئے بذریعہ یوپی گورنر جناب رام نائک جی کے بدست اعزاز ثاقب ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ دوران تعلیم نمایاں کارکردگی پر آئی ڈی بی جدہ (کے ایس اے) کے ذریعہ ایکسیلینس پرفارمنس ایوارڈ (ای پی اے) بھی موصول کر چکے ہیں۔  ماہنامہ ریکس طبی میگزین (میڈیکل جرنل) دہلی (اردو ایڈیشن) میں 2017 سے لے کر 2019 تک شائع ہونے والے  متعدد طبی مضامین ، قومی تنظیم (اردو ایڈیشن) ، اودھ نامہ (اردو ایڈیشن) ، اپنا اخبار یومیہ (ہندی ایڈیشن) کے ذریعہ شائع ہونے والے مختلف جرائد میں غیر طبی مضامین کی شمولیت،یونانی ادویات، ماحولیات، موسمی بیماریوں کی تدابیر و روک تھام پر محاضرات میں شرکت، پلانٹ اوریجن ڈرگ پر آن لائن ریسرچ پیپر کی اشاعت وغیرہ ، مذکورہ سرگرمیوں کے علاوہ موصوف دہلی بھارتیہ چیکیتسا پریشد کے اعزازی رکن بھی رہے ہیں، اسلامی ترقیاتی بینک اور اسٹوڈنٹس اسلامک ٹرسٹ کے علاقائی کونسلر، گورنمنٹ آف دہلی این سی ٹی کے سوشل ویلفیئر کے سابق ممبر ، اور سی ایس جے ایم کانپور یونیورسٹی پینل کے امتحانات کور کمیٹی کے ممبر بھی ہیں۔  مؤلف "نرچر سینٹر" دارالتربیت کے نام سے آبائی وطن میں چل رہی ایک این جی او کے ذمہ دار بھی ہیں جو ترقی کی طرف بتدریج گامزن ہے جس کا بنیادی مقصد دہی علاقوں میں زیرِ تعلیم ضرورتمند طلبا کو کیریئر گائیڈینس پروگرامنگ، مختلف کورسز و فاصلاتی قلیل مدتی عصری تعلیمی نظام کا تعارف فراہم کرنا ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے