aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "نقوش جامعہ" یعنی جامعہ کی کہانی جامعہ والوں کی زبانی۔۔۔ اس کتاب میں مصنف غلام حیدر نے جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی کی از ابتدا تا پورے پچاس سالہ تاریخ، اور اس کی خدمات، نیز اس سے جڑے ہوئے قابل قدر اساتذہ کرام اور معزز ہستیوں کے کارناموں کو پیش کیا ہے۔ اس کے علاوہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی تحریک، تاریخ اور روایت علمی ادبی اور ثقافتی خدمات کا پورا اندازہ اس کتاب سے لگایا جاسکتا ہے۔ زیر تبصرہ "نقوش جامعہ" کا ایک الگ مقام ہے جامعہ سے متعلق تمام ضروری معلومات اور دستاویزات کے علاوہ جامعہ کے ان تمام استادوں، طالب علموں و کارکنوں کی یاداشتیں شامل ہیں۔ جو خوش قسمتی سے موجود ہیں یا جن سے مصنف موصوف نے مختلف موقعوں پر گفتگو کے ذریعے تجربات و تآثرات معلوم کرکے رقم کئے ہیں۔ ۴۸۵ صفحات پر مشتمل اس کتاب کے مشتملات میں’’ پیش لفظ‘‘ جسے پروفیسر صدیق الرحمن قدوائی نے لکھاہے، "شجر سایہ دار" جسے خود مصنف نے تحریر کیا ہے۔علی الترتیب ’’ حرف اول، موجودہ جامعہ، عبوری دور، آزمائش، جامعہ کے قدیم شعبے، شخصیات، بزرگان جامعہ، حیاتی اراکین ، دیگر شخصیات، جواب دہ حضرات، حرف آخر، اور آخر میں ’ ضمیمہ ‘ شامل فہرست ہے۔یہ کتاب ’مکتبہ جامعہ نئی دہلی‘ اور ’ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان‘ کے اشتراک سے ۲۰۱۲ ء میں شائع ہوئی۔
Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar
Register for free