aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ مجموعہ ابن کنول کے پچاس افسانوں کا انتخاب ہے۔ ابن کنول اردو ادب میں بحیثیت نقاد، محقق اور افسانہ نگار معروف ہیں۔ان کے افسانوں کے زیادہ تر موضوعات جاگیردارانہ نظام سے متعلق ہیں،چونکہ ابن کنول خود ایک جاگیردارنہ گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔اس لیے یہ موضوع ان کے افسانوں میں خود بہ خود سرایت کرگیا ہے۔ابن کنول نے زیادہ تر زمینداری نظام کا خاتمہ ، اس نظام کےبعد کے حالات کو اپنے افسانوں میں پیش کیا ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے اپنے افسانوں میں جہاں مذہبی رواداری، انسان دوستی ،غریبوں اور مزدوروں کے معاشی ، معاشرتی اورمذہبی مسائل کو حقیقی رنگ میں پیش کیا ہے وہیں شہری زندگی کے مسائل کی بھی خوب عکاسی کی ہے۔پیش نظر مجموعہ میں ابن کنول کے منتخبہ افسانے جیسے "نیادرندہ۔ گھر جلا کر، خانہ بدوش، خدشہ، مٹی کی گڑیا،ابن آدم،تیسری دنیا کے لوگ ،خوف،شام ہونے سے پہلے " وغیرہ شامل ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets