Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : شاہد کبیر

ناشر : اختر کبیر

سن اشاعت : 1999

زبان : Urdu

موضوعات : شاعری

ذیلی زمرہ جات : مجموعہ

صفحات : 162

معاون : چودھری ابن نصیر

پہچان
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف: تعارف

شاہد کبیر کا اصلی نام محفوظ الکبیر ولدیت محمد اسرائیل

شاہد کبیر علاقۂ ودربھ کے شعرو ادب میں جدید لب و لہجے کی بنیاد رکھنے والوں میں اہم مقام رکھتے ہیں۔ ساٹھ کی دہائی کے بعد شاہد کبیر، مدحت الاختر اور عبدالرحیم نشتر نے اپنے نئے انداز اور جدید فکر سے دنیائے شعر و ادب میں ایک ہلچل پیدا کردی تھی۔ تروتازہ لہجے اور تازگی سے بھر پور کلام نے نئی نسل کے فنکاروں کی ایک ایسی کھیپ تیار کردی جو جدید شاعری کے قافلے کو نئی منزلوں کی طرف لے جانے کے لئے پر تولنے لگی تھی۔ شاہد کبیر اور مدحت الاختر نے 1968ء میں جدید غزلوں کا انتخاب ’’چاروں اور‘‘ شائع کیا جسے ودربھ میں جدید شاعری کا سنگ میل کہا جاتا ہے۔

شاہد کبیر کی غزلوں کا پہلا مجموعہ’ مٹی کا مکان (1971) میں شائع ہوا۔ دوسرا مجموعہ ’پہچان‘ کے نام سے 1999ء میں منصۂ شہود پر آیا۔ شاہد کبیر نے ایک ناول ’کچی دیواریں‘ نام سے بھی لکھا جو 1958ء میں دہلی سے شائع ہوا۔ شاہد کبیر کے کلام میں عصری حسّیت، کرب ذات، جنسیت اور داخلیت کے عناصر اس طرح گھلے ملے ہیں کہ ایک کو دوسرے سے الگ کرپانا ناممکن نہیں اور یہ خصوصیت اس بات کی غماز ہے کہ شاہد کبیر کا کلام گہری سوچ اور عمیق فکر کا نتیجہ ہے۔

ذریعۂ معاش ملازمت: ڈپارٹمنٹ آف فوڈ اینڈمارکیٹنگ سے 1990ء میں سبکدوش ہوئے۔ 

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے