aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ڈاکٹرنواز دیوبندی نے اپنی غزلوں میں قدیم و جدید رو یوں کے جس امتزاج کو پیش کیا ہے اس سے ان کی مزاجی کیفیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔انھوں نے اپنے کلام میں فنی لوازمات کے مقابلے میں زمانے کی رفتار کو منعکس کرنے کی کوشش کی ہے۔انھوں نے قدیم و جدید کے مابین ایک متوازن لہجہ اختیار کر اپنی غزلوں کو سنوارنے اور نکھارنے کی کامیاب کوشش کی ہے ،زیر نظر مجموعہ ،نواز دیوبندی کا پہلا شعری مجموعہ ہے ، اور اس مجموعہ میں ان کا اس سے پہلا کا جو بھی کلام تھا وہ سارا کا سارا کا کلام ان کے اسی مجموعہ میں شامل ہے۔