aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "پیکر احساس" عابدہ بیگم کا افسانوی مجموعہ ہے، جس میں چودہ افسانے شامل ہیں، جو انسانی زندگی کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کراتے ہیں، مسائل زندگی کو بیان کرتے ہیں،عورتوں کی زندگی کی مشکلات کا تذکرہ کرتے ہیں، ماں کی خدمات اور اس کے پیار کوپیش کرتے ہیں، لڑکی کی پیدائش پر اترے ہوئے چہرے بھی افسانوں میں موجود ہیں، مردانہ سماج کی قبیح عادتوں کا تذکرہ بھی بعض افسانوں میں ملتا ہے، افسانے گھریلو زندگی کی صورت حال کا نقشہ کھینچتے ہیں، ماں کی دعاؤں کی اہمیت افسانہ "معجزہ " میں بخوبی ذکر کی گئی ہے، افسانہ آنکھیں میں انسان کی دو متضاد صفت محبت اور عداوت کو بخوبی انداز میں بیان کیا گیا ہے، جہاں راجو اپنی بیوی کو آنکھیں دینے کے لئے بکھارن کو کار سے کچل دیتا ہے، دھوکا افسانہ میں لڑکیاں جب محبت حاصل نہ کر پائیں، تو ان کے دل پر کیا گذرتی ہے، اس کا نقشہ کھینچا گیا ہے، افسانے زندگی کے مختلف رنگوں کو بخوبی پیش کرتے ہیں، الفاظ سادہ اور آسان ہیں، عورتوں کے کردار افسانوں میں زیادہ متحرک و فعال ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets