aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
نیشنل بک ٹرسٹ ہندستان کے مؤقر اشاعت گھروں میں شمار ہوتا ہے۔ اس نے مختلف موضوعات پر اردو زبان میں نہایت عمدہ اور شاہکار کتابیں شائع کی ہیں۔ زیر نظر کتاب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جو پیسے کی کہانی سناتی ہے۔ سکے کسی بھی تہذیب یا ثقافت کی بازیابی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ کتاب بھی کچھ اسی نوعیت کی ہے۔ کتاب کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پیسہ خود اپنی داستان سناتا ہے یعنی وہ بتاتا ہے کہ میں کون ہوں، میرا ارتقا کیسے ہوا، کس کس شکل میں میرا استعمال ہوا۔ یہ کچھ ایسے سوالات ہیں جو کسی بھی قاری کی توجہ کو اپنی جانب کھنچتے ہیں۔ اس میں پیسہ بتاتا ہے کہ کبھی میں جانوروں کی شکل میں کین دین میں رہا، کبھی اناج کی شکل میں، کبھی دربار کی رونق رہا، کبھی سونے چاندی کے روپ میں آیا تو کبھی کاغذی شکل میں اور ان سے ہوتے ہوئے آج میں کس شکل میں وارد ہوا ہوں۔ علم معاشیات اور علم سکک میں دلچپسی رکھنے والوں کے لیے یہ کتاب ایک قیمتی تحفہ ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free