Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : شری پرکاش

ناشر : مکتبہ جامعہ لمیٹیڈ، نئی دہلی

سن اشاعت : 1968

زبان : Urdu

موضوعات : ترجمہ

ذیلی زمرہ جات : تاریخ

صفحات : 230

مترجم : محمد حمایت الحسن

معاون : انجمن ترقی اردو (ہند)، دہلی

پاکستان
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

پا کستا ن دو قومی نظریوں کی بنیاد پر عمل میں آیا ۔ تقسیم گر چہ سیا سی اتفاق رائے کا نتیجہ تھی۔ لیکن دونوں ملکوں میں انتہائی ہو لناک فرقہ وارانہ فسادات چھڑ گئے ۔پا کستان جب معر ضِ وجود میں آیا تو آغاز ہی میں کئی مشکلات کی زد میں رہا ۔ پہلی بات یہ کہ انگر یزوں نے پاک بھارت سرحدوں کی ایسی تقسیم کی کہ یہاں امن قائم ہو نے کے دور دور تک آثار نظر نہیں آئے ۔ کبھی مسئلہ کشمیر اور کبھی پا نی کی تقسیم کا مسئلہ سر اٹھا نے لگا ۔ انڈیا میں پا رلیمانی نظام تو بن گیا لیکن پا کستان میں نہیں بن سکا ۔ کئی سال تک دستور نہ بن سکا اور جب بن گیا تو جمہوریت ملو کیت میں بدل گئی۔ تعلیم میں ہندوستان سے بہت پیچھے رہ گیا ۔ یہاں مستحکم نظامِ حکو مت قائم نہیں رہ سکا دوسرے معنوں میں اس کو مستحکم ہو نے اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہو نے کا موقع ہی نہیں دیا گیا ،جس کی سب سے بڑی وجہ آئے دن حکو مت میں تبدیلیاں ہوتی رہیں تھیں ۔زیر نظر کتاب سری پرکاش کی تصنیف ہے ،اس کتاب میں انھوں نے پاکستان کے قیام سے لیکر اس کے ابتدائی حالات کو بیان کیاہے، اس کے علاوہ تقسیم کے وقت جو مسلمان پاکستان نہیں جا سکے یا جو ہندو سندھ میں مصائب برداشت کر رہے تھے ان کا تذکرہ دلائل کے ساتھ پیش کیا ہے، اس کے علاوہ مسٹر جناح کی گورنری، مسٹر جناح اور گاندھی جی کا انتقال اور دونوں ممالک پر اس کے اثرات وغیرہ کا ذکر کیا ہے۔یہ کتاب اس سے قبل انگریزی اور ہندی میں شائع ہو چکی تھی بعد میں اس کا اردو ترجمہ محمد حمایت الحسن نے کیا جوکہ قارئین کے سامنے ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے