aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "پاکستانی اردو کے خدو خال" گولڈن جوبلی کے موقع پر منظر عام پر آئی تھی۔ ڈاکٹر عطش درانی چونکہ ماہر لسانیات تھے اس لیے انھوں نے ایسے مضامین کا انتخاب کیا جو لسانی پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان میں مستعمل اردو زبان کی انفرادیت، کلاسکی اور دیگر ملکوں سے جدا اور پاکستان میں انگریزی آمیز مقامیت کے اثرات سے متاثر زبان کا جائزہ دلائل اور شواہد کی روشنی میں کریں۔ اس کتاب میں پاکستانی اردو کے بدلتے ہوئے خدو خال، پاکستانی اردو بنام پاکستانی انگریزی، پاکستانی اردو اور پاکستانی زبانیں، شعری و ادبی تجربے، محضری تجربے، اور پاکستانی اردو پر مذاکروں جیسے عنوان پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔ نیز جب کوئی قومی زبان کئی علاقائی زبانوں سے سامنا کرتی ہے تو اس پر کس طرح کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets