Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : شیخ فرید الدین عطار

ناشر : مکتبہ رحمانیہ، لاہور

مقام اشاعت : لاہور, پاکستان

زبان : Urdu, Persian

موضوعات : شاعری, ترجمہ, تصوف

ذیلی زمرہ جات : مثنوی, تصوف, شاعری

صفحات : 114

مترجم : کفیل الرحمن نشاط عثمانی

معاون : سمن مشرا

پند نامہ عطار مترجم
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

شیخ فرید الدین عطار کا ایک چھوٹا سا رسالہ ’’پند نامہ‘‘ کے نام سے مشہور ہے جس کا اردو ترجمہ مفتی کفیل الرحمن نشاط عثمانی نے کیا ہے۔ یہ رسالہ نہایت کارآمد اور اخلاق آموز نصائح پر مشتمل ہے ۔ ’’پند نامہ‘‘ کا دنیا کی متعدد زبانوں میں ترجمہ ہوچکا ہے ۔ صرف ترکی میں اس کے آٹھ ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں ۔ اس سے اس رسالے کی مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ ’’پند نامہ‘‘ زندگی کا ایک مکمل ضابطہ و دستور ہے ، جس میں ایک مرد صالح کی زندگی کے لئے کن کن امور کا لحاظ و پاس رکھنا ضروری ہے ان تمام مسائل کو عطار نے اپنے اس مختصر سے رسالے میں نہایت ناصحانہ انداز بیان میں پیش کردیا ہے ۔ اگر شیخ سعدی کی کتاب ’’گلستان سعدی‘‘ نثر میں مکمل ضابطہ حیات ہے تو عطار کا ’’پند نامہ‘‘ منظوم اصول زندگی ہے ۔ شیخ فرید الدین صاحب کا شمار ان نامور و ممتاز علماء میں ہے جن کی شہرت چار دانگ عالم میں پھیلی ہوئ ہے جن کے موائظ و نصیحتوں نے مشرقی عوام نے ہی استفادہ نہیں کیا بلکہ اہل مغرب بھی مستفید ہوئے۔ ان کے یہاں ادب کی عالی درجہ کی چاشنی بھی ہے اونچے درجہ کا تصوف بھی ،اخلاق و جواہر پارے بھی۔ ان اوصاف عالیہ شیخ نے اپنے اشعار میں اس طرح سمویا ہے کہ اہل معرفت اور صاحب بصیرت حضرات اور ان سے تسکین روح اور قلب کا بہم پہنچاتے ہیں۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے