aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"ٌپاپیلاں"ہینری شاریے کی خود نوشت ہے۔ہینری شاریے عرف پاپیلاں کو 1931 ء میں پیرس کی ایک عدالت نے ایک ناکردہ قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا دی تھی۔پھر اسے جنوبی امریکہ کے فرنچ گیانا بھیج دیا گیاتھا۔شاریے نے وہاں پہنچتے ہی فرار کی کوششیں شروع کردیں تھی اور اپنی پہلی ہی کوشش میں سمندر میں تقریبا 1500 کلو میٹر دور نکل گیا تھا ۔سات ماہ سے زائد عرصے تک فرار رہنےکے بعد اسے پھر سے گرفتار کرتے ہوئے فرانسیسی افسران کے سپرد کردیا گیا ۔شاریے پھر ایک بار وہیں پہنچ گیا جہاں سے وہ فرار ہوا تھا،اب اس کی سزا کی سختی اور نگرانی میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا تھا۔اس کے باوجود اس نے کبھی بھی ہمت نہیں ہاری او رمسلسل فرار حاصل کرنے کی کوشش کرتا رہا۔ جو ایک سچی اور زندہ جاوید داستان ہے۔ایک ایسے انسان کے عزم و حوصلہ کو پیش کرتی ہے۔یہ خود نوشت فرانسیسی زبان میں لکھی گئی ،جس کا کئی زبانوں میں ترجمہ ہوچکا ہے۔زیر نظر اسی خود نوشت کا اردو ترجمہ ہے۔جس کو یعقوب یاور نے اردو زبان میں منتقل کیا ہے۔