aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
9زیر نظر کتاب بشیر فاروقیؔ کا شعری مجموعہ ہے۔ بشیر اردو شاعری میں ایک ایسے شاعر ہیں جن پر عموماً توجہ کم ہی دی جاتی ہے لیکن وہ کوئی ایسی آواز نہ تھے کہ انہیں آسانی سے نظر انداز کیا جاتا۔ اس کی مثال ان پر لکھی مشاہیر کی آراء ہیں مثلاً فراق نے ان پر لکھا کہ ان کا کلام سامع کے ذہن میں انسلاک کے تار جھنجھوڑ دیتا ہے۔ مجروح نے کہا کہ ان کی شاعری خوش گفتار ہونے کے ساتھ ساتھ نگاہ روشن اور قدمِ استوار بھی رکھتی ہے۔ کیفی نے کہا کہ وہ روایت پرستی سے منحرف ہونے کے باوجود اپنی آواز اور لہجے کو بخوبی پہچانتے تھے۔ پروفیسر ولی الحق ولی انصاری نے لکھا کہ وہ اظہار پر بھرپور قدرت رکھتے ہیں۔ ان آراء کو اگر سامنے رکھا جائے تو بشیر کی اصل حیثیت اور قد و قامت ابھر سامنے آتی ہے۔
Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar
Register for free