aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
رابعہ برنی مشہور ادیب و صحافی اختر حسن اور سماجی کارکن جمال النسأ کی بہن ہیں۔ ان کے گھر میں علم وادب کا اعلی ماحول تھا جس میں ان کی شاعرانہ صلاحیتوں کو پنپنے کا بھر پور موقع ملا۔ لیکن مشاعروں میں شرکت یا رسائل میں کلام شائع کرانے سے بے نیازرہیں۔ ماہنامہ’’سب رس‘‘ میں کبھی کبھی نظمیں شائع ہوتی تھیں۔وہ بہت اچھی نثر بھی لکھتی ہیں ۔ رابعہ نے عثمانیہ یونیورسٹی سے اردو میں ایم۔ اے اور بی ایڈ امتیازی گولڈ میڈل کے ساتھ کیا۔
ان کے دو مجموعہ کلام شائع ہو چکے ہیں۔ ’’پرواز شوق‘‘ (1986) اور ’’وقت جمع وقت‘‘ (2005)۔ انسانی درد مندی اور حقیقت پسندی اور موزوں الفاظ کا تخلیقی استعمال ان کی نظموں کی پہچان ہیں۔ غزلیں بھی لکھتی ہیں۔ ایک انگریزی کتاب۔’’Ageless body and timeless mind‘‘، کا اردو ترجمہ بھی کیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets