aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر رشید امجد کا افسانوی مجموعہ " پت جھڑ میں خود کلامی" ہے۔جس میں ان کے اٹھارہ افسانے شامل ہیں۔جس میں سہ پہر کا مکالمہ،بانجھ لمحہ میں مہکتی لذت،گم راستی میں کشف، تماشا عکس تماشا، خواب آئنیے، بے راستوں کا ذائقہ وغیرہ افسانے شامل ہیں۔رشید امجد نے اپنی کہانیوں میں اصل حقائق کو موضوع بنایا ہے۔ان کے اسلوب میں بیانیہ انداز دکھائی دیتا ہے۔زندگی کا ہر زاویہ رشید امجد کے اسلوب کی رنگا رنگی جہتوں کے ساتھ نمایاں ہے۔ان کی کہانیوں میں نہ صرف معاشرتی زندگی کے حقیقی تصویریں ملتی ہیں بلکہ عہد حاضر کے تلخ رویوں پر گہرا طنز بھی ملتا ہے۔
Rasheed Amjad is a well-known Urdu fiction writer, critic and intellectual from Pakistan. He is the recepient of the Pride of Performance Award of Pakistan and has also edited Urdu literary magazines, Daryaft and Takhilqui Adab.