aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سید احمد شاہ جو کہ پطرس بخاری کے نام سے مشہور ہیں ۔وہ اردو طنز ومزاح میں ایک نئے اسلوب کے خالق تھے۔ان کا اسلوب شوخی، شائستگی اور ظرافت کا حسین مرقع ہے۔ان کے مزاحیہ مضامین میں انسانی نفسیات کی گرہیں کھلتی نظر آتی ہیں۔ان کے کردار اپنی حرکت و عمل سے ہمیں مسکرانے اور بعض اوقات قہقہے لگانے پر مجبورکر دیتے ہیں۔زیر نظر کتاب "پطرس بخاری:حیات اور کارنامے"پطرس بخاری کی سوانح حیات ہے۔ میمونہ وحید نےاس کتاب میں پطرس کے کی ہمہ جہت شخصیت کا بھر پور جائزہ پیش کیا ہے۔اس کتاب کو انھوں انھوں نے دو حصوں میں تقسیم کیا ہے،پہلے حصے میں پطرس بخاری کے احوال زندگی، ان کے دور کا سیاسی و سماجی پس منظر بیان کیا ہے، جبکہ دوسرے حصےمیں پطرس کے فکر و فن کا مکمل طور پر جائزہ پیش کیا ہے۔ مصنفہ نے اس کتاب میں پطرس کی مزاح نگاری کے علاوہ ان کی مضمون نگاری، ترجمہ نگاری، تنقید نگاری،تعلیمی نظریات اور پطرس کی شاعری پر سیر حاصل بحث کرتے ہوئے ان کے بعض ایسے نایاب اور نادر مضامین کو جمع کیا جو کہ اس کتاب سے قبل لوگوں کی نظروں سے نہیں گزرے تھے۔