aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "پتہ پتہ بوٹا بوٹا" رفعت سروش کی تحریر کردہ خود نوشت سوانح حیات ہے۔ در اصل رفعت سروش نے اپنی خود نوشت سوانح حیات کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہے ، اور یہ تینوں حصے الگ الگ نام سے پتہ پتہ بوٹا بوٹا، بمبئی کی بزم آرائیاں اور بستی نہیں یہ دلی ہے، کے نام سے منظر عام پر آئے۔ یہ تینوں خود نوشت سوانح تین ادوار پر مشتمل ہیں۔ بمبئی کی بزم آرئیاں میں 1945 سے 1958 تک کے بمبئی کے قیام کے حالات و واقعات درج ہیں ۔ اس کے بعد 1958 سے 1991 تک دلی کے قیام اور جدو جہد کا ذکر۔ جبکہ ابتدائی حالات کو زیر نظر کتاب میں بیان کیا گیا ہے۔ رفعت سروش اپنی خودنوشت میں تمام جزئیات کے ساتھ مکمل طور پر ابھر کر آئے ہیں ۔اپنی اس کتاب میں یوپی کے با محاورہ ،زبان ،کہاوتیں اور علاقائی زبان کا رچاؤ بڑے دل چسپ انداز میں ملتا ہے ۔ان کی اس سوانح حیات کو پڑھ کر نہ صرف ان کے حالات سے واقفیت ہوتی ہے بلکہ رفعت سروش کی مستقل مزاجی کا اندازہ بھی ہوتا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free