aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پروفیسر قاضی عبدالستار اردو کے مشہور افسانہ نگار اور تاریخی ناول نگار تھے۔ زیر نطر ان کا افسانوی مجموعہ "پیتل کا گھنٹہ" جس میں چار کہانیاں شامل ہیں۔ تمام کہانیاں نہایت دلچسپ ہیں۔ ہر کہانی کا پلاٹ معنی خیز، تمہید خوشگوار اور قاری کی ذہن سازی کرنے والا ہے ۔ الفاظ نپے تلے اور جملوں میں شائستگی پائی جاتی ہے۔ کتاب کا نام اس کے پہلے افسانہ "پیتل کا گھنٹہ" کے عنوان پر رکھا گیا ہے۔ اور اس افسانے کو اردو ادب میں خاص مقام حاصل ہے، اس افسانہ کا موضوع زمینداری کے خاتمے سے پیدا ہونے والی کیفیت کا اظہار ہے۔ وہ جو کل تک حاکم تھے، وقت کی گردش نے انھیں بے سروساماں کر دیا ہے۔ سماجی، معاشرتی اور سیاسی بساط کے پلٹنے سے جو خلا پیدا ہوا یہ افسانہ اس کی بھر پور نمائندگی کرتا ہے۔ زندگی کے نشیب و فراز ظاہری اسباب اور نقوش کو مٹا دیتے ہیں مگر مثبت قدریں بر قرار رہتی ہیں۔