aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
کچھ شاعر ایسے ہوتے ہیں جو ہمیشہ پردۂ خفا میں رہتے ہیں ، وہ بہت ہی کم سامنے آتے ہیں البتہ ان کا کلام عوام و خواص کے درمیان مقبول ہوتا ہے ۔ ان ہی میں سے پرنم الہ آبادی ہیں ۔ ’’بھردو جھولی میری یا محمد، لوٹ کر میں نہ جاؤں گا خالی‘‘ اس نعتیہ کلام سے کون واقف نہیں ہوگا ۔ موسیقی کے دلدادہ خواہ کسی بھی مذہب و مسلک کاہو ان کی پہلی پسند یہ نعت ہوتی ہے ۔ اس کے خالق پرنم الہ آبادی ہی ہیں ۔یہی نہیں بلکہ ’’اس شانِ کر م کا کیا کہنا ‘‘ فلم کچے دھاگے کا یہ مشہور نغمہ بھی پر نم کا ہے ۔ ایک مشہو ر حمد ’’ اللہ ہو اللہ ہو‘ ہے جو مذہبی جلسو ں و محفلوں میں بہت ہی زیادہ گائی جاتی ہے اسکو عارف لوہار نے ساری دنیا میں پیش کیا ۔ مذکورہ بالا کلام ایک نمونہ کے طور پر یہاں ذکر کیا جارہا ہے حالانکہ ان کے کئی کلام کو وقت کے مشہور غزل خواں اور قوالوں نے گایا ہے ۔ خواتین و مر د موسیقاروں نے ان کے کلام میں دلچسپی دکھائی ہے جس سے اندازہ لگایاجاسکتا ہے کہ انہوں نے اپنا میدان کس قسم کی شاعری کے لیے تیار کیاہے ۔ اس مجموعہ میں موجود کلام کا مطالعہ کرنے کے بعد قاری کو یہ احساس ہوجاتا ہے کہ اس میں ہر رنگ کی شاعر ی ہے ، جس میں رومانوی رنگ و آہنگ زیادہ نظرآتا ہے ۔ امیجری بھی غضب کی ہے کہیں کہیں قاری اس امیجری میں اپنے محبوب کا تصو ر کر نے لگتا ہے جس سے اندازہ لگاسکتے ہیں کہ موسیقاروں میں مقبولیت کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے ۔
He was born in 1940 in Allahabad, British India. He settled in Karachi after the 1947 independence of Pakistan but later on moved to Lahore, Pakistan due to family disputes. There he lived in a single room flat at the renowned Anarkali Bazaar, Lahore.
Besides writing song-lyrics for Indian and Pakistani movies, he was famous for writing the popular Sabri Brothers Qawwali "Bhar do jholi meri ya Muhammad" originally sung back in 1975.
He also wrote "Iss Shane Karam Ka" Nusrat Fateh Ali Khan's qawwali. He then wrote the famous qawwali "Tumhain Dil Lagi Bhool Jani Paray Gi" and "Ya Hussain Ya Hussain" qawwalis, both sung by Nusrat Fateh Ali Khan.