aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کہانیوں کا مجموعہ روسی ادیب یوری ناگابن کا تحریر کردہ ہے۔ جس میں ان کی تین مشہور کہانیاں پائپ، اصلی جیت اور جاڑوں کا بلوط نام سے شامل ہیں۔ پہلی کہانی پائپ ایک جپسی نسل کے لڑکے پر مبنی ہےجو ایک روسی فارم ہاوٴس میں کام کرنے والے لڑکے میں ایک ایک سچا دوست پاتا ہے۔ جپسی بچہ حالات کا ستایاہوا ہوتا ہے۔ یہ کہانی جپسیوں کی کڑواہٹ بھری خانہ بدوش زندگی کو دکھاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ کہانی خود ناگابن کی ذاتی زندگی سے مماثلت رکھتی ہے۔ اصلی جیت ان کی کھیل پر مبنی کہانیوں میں سے ہے جو روسی کھلاڑیوں کی زندگی کو قریب سے دکھاتی ہے تو وہیں جاڑوں کا بلوط ایک اسکولی استاد کی کہانی ہے۔ یہ ان کی سب سے اچھی کہانی ہے جس میں استاد بالاخیر ایک ایسے چھوٹے سے آدمی کو دیکھتا جو مستقبل کا ایک حیران کن اور معمائی شخص بن جاتا ہے۔ انگریزی میں بھی اس کا ترجمہ the pipe کے ہی نام سے کیا گیا ہے۔