aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "پوسٹ مارٹم" عبدالاحد خاں بھوپالی کی تصنیف ہے، جو طنزیہ و مزاحیہ خاکوں کا مجموعہ ہے، خاکوں میں شخصیات کا تعارف کرایا گیا ہے، ان کے ارد گرد کے ماحول اور سماجی حالات پر طنز کیا گیا ہے۔ شعری بھوپالی، کیف بھوپالی اور نام دیو ستیارتھی کا خاکہ پیش کیا گیا ہے، اور ان کو پیش آمدہ احوال کا تذکرہ کیا گیا ہے، جس سے ادباء کی صورت حال اور مسائل واضح ہوجاتے ہیں، کنہیالال کپور کا خاکہ ہے، جس میں ان کی مزاح نگاری پر بخوبی روشنی ڈالی گئی ہے، سیٹھ حاجی کالے خاں اور امیر حسن خاں کے خاکوں میں ہندوستان کی اقتصادی و معاشی صورت حال کو بخوبی واضح کیا گیا ہے، اور اس پر دلکش انداز میں طنز کیا گیا ہے۔ خاکے شخصیات سے متعارف کراتے ہیں، ان کے کارناموں کو پیش کرتے ہیں، اور سماج کے مختلف پہلوؤں پر طنز کرتے ہیں، خاکوں کا مطالعہ سماجی فضا کو بخوبی پیش کرتا ہے، مجتبیٰ حسین کا خاکہ بھی انتہائی اہم اور دلچسپ ہے۔ تخلص بھوپالی کے طنز میں ایک طرح کا اخلاص نظر آتا ہے، جو طبیعت پر گراں نہیں گزرتا۔ ان کا مزاح زیر لب مسکرانے پر مجبور کرتا ہے جو پھکڑ پنے سے پاک ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets