aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پریکٹس آف میڈیسن ہومیو پیتھک کے حلقے میں ایک لمبے عرصے سے معروف و مقبول رہی ہے ۔ اس کتاب کی افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ اس کے مقبول ہونے میں کوئی راز تو ضرور مضمر ہوگا ۔ یہ کتاب امراض اور ان کے علاج پر مبنی خاصی طویل کتاب ہے ۔ اس میں تقریبا انسانی تمام امراض کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ کتاب دو فصل اور بیس ابواب پر مشتمل ہے ۔سب سے پہلے ہومیوپیتھک ادویات کے طریقہ استعمال پر بات کی گئی ہے پھر اس کی دوا کیسے بنائی جاتی ہے ۔ کتاب میں ہر قسم کے بخار سے لیکر مردوں اور عورتوں کے خاص امراض کے بارے میں الگ الگ تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ پھر ایام حمل کے امراض ، زچہ کے امراض ، سر و دماغ کے امراض پر بات کی گئی ہے ۔ کان ،ناک تنفس ، قلب وغیرہ کے امراض پر بات کی گئی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets