aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پریم چند کے تیرہ بہترین افسانوں کو منتخب کرکے اس مجموعے میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کتاب کے مطالعہ سے پریم چند کے افسانوں کی تمام خصوصیات واضح ہوجاتی ہیں ۔ اس میں ان کے ان افسانوں کو لیا گیا ہے جو ٹکنیک میں موجودہ دور کے افسانے سے زیادہ قریب ہیں۔ ان کے افسانوں کی خوبی یہ ہے کہ مدت گزر جانے کے بعد بھی بڑی دلچسپی سے پڑھے جاتے ہیں ۔ پریم چند اپنے افسانے کو کبھی خاکہ نہیں بننے دیتے بلکہ افسانے کی افسانویت کو برقرار رکھتے ہیں اور پلاٹ اتنے بھرپور ہوتے ہیں کہ وہ قاری کو ادھر ادھر بھٹکنے ہی نہیں دیتے۔ ان کے نزدیک افسانے کا پلاٹ افسانوں میں ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے۔