aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پریم چند کی ناول نگاری پر بہت سی کتابیں لکھی جاچکی ہیں مگر اس وقت آپ جس کتاب کا مطالعہ کررہے ہیں اس کی کچھ انفرادیت ہے۔ اس کتاب کو پریم چند کی ناول نگاری کو ہندوستان کے خاص منظر جس کی عکاسی انہوں نے اپنے ناولوں میں کی ہے، میں رکھ کر دیکھا گیا ہے۔ ان کی ناول نگاری کا ارتقا ملک کے حالات کی تبدیلی کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلتی رہی ہے جس کا اندازہ ان کا ناول " گئودان " پڑھ کر لگایا جاسکتا ہے ۔ اس دور میں ملک کی سیاسی ، تاریخی ، سماجی، معاشی اور معاشرتی زندگی پر روشنی ڈالنے کے علاوہ ان کے ناولوں اور اس دور کی تاریخ کے تقابلی مطالعہ کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ اس طرح اس کتاب کو پریم چند پر حقیقی اور تنقیدی کام پر جمع مواد کی کتاب بھی کہہ سکتے ہیں۔ یہ پریم چند کی ناول نگاری پر ایک جامع کتاب ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets